پانچ سو روپے اور ایک ہزار روپے کے پرانے نوٹوں کو حکومت کی طرف سے اچانک
بند کر دیے جانے کے فیصلے کے بعد غیر ملکی سیاحوں کو کافی مشکلات کا سامنا
کرنا پڑ رہا ہے۔اس کے پیش نظر ریزرو بینک نے بینکوں اور
منظور شدہ ایجنٹوں کے لئے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ریزرو بینک کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان سیاحوں کو غیر ملکی کرنسی کے
عوض پری پیڈ کارڈ جاری کئے جائیں جن کا استعمال وہ ہندستان میں ادائیگی کے
لئے کر سکیں۔